بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کشمیری قیدیوں کی غیرقانونی حراست کو ان کی سیاسی عقائد کی بنیاد پر جان بوجھ کر طول دے رہا ہے ۔
آج کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی سربراہی میں فسطائی بھارتی حکومت نے صرف پانچ اگست 2019 سے اکتوبر 2020 تک 13 ہزار 862 کشمیری شہریوں کو گرفتارکیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور ان کے جذبہ آزادی کومتزلزل کرنے کیلئے گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔
رپورٹ میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زوردیا گیا کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں ۔