Friday, 19 April 2024, 10:38:41 am
اگلے سال توانائی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں بجلی کابحران ختم ہوجائیگا:مشاہد حسین سید
November 28, 2017

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ اگلے سال توانائی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں بجلی کابحران ختم ہوجائیگا۔

اسلام آباد میں اقتصادی راہداری میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس شاندار منصوبے سے تمام صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اورفاٹا کویکساں فائدہ ہوگا۔

مشاہد حسین نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے، صنعتی زونز اور گوادر کے علاقے میں منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین ایک خطہ ایک سڑک کے نظریے کے تحت اس بڑے منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئے گی اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان موجودہ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.