Wednesday, 08 December 2021, 08:58:43 am
پاک چین دوستی اعتماد،دوطرفہ حمایت اورتعاون کی بنیادپر استوار ہے:فرخ
October 28, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی اعتماد اور دوطرفہ حمایت اور تعاون کی بنیاد پر استوار ہے اور دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں جان نثار دوست ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوجوانوں کیلئے روشن مستقبل کی تلاش سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہدف کے موضوع پر ایک ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے عالمی امور کے شعبے نے کیاتھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے ملک کیلئے ایک بڑا موقع ہے جو پاکستا ن کو چین جیسی ایک بڑی منڈی سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی معاشی زون قائم کئے جارہے ہیں جو دنیا بھر سے سرمایہ کاری کومتوجہ کریں گیکیونکہ یہ منصوبہ دنیا کے بہترین تزویراتی مقام پر واقع ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.