Thursday, 28 March 2024, 04:16:13 pm
حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے:وزیراعظم
October 28, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ پر احساس ٹارگٹڈ اعانت سے معاشرے کے مالی طور پر کمزور طبقات کی مدد ہو گی۔اسلام آباد میں پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مالی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور اس کو حتمی شکل دینے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔عمران خان نے اس کی جلد تکمیل اور اس سکیم سے لوگوں کے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.