Thursday, 25 April 2024, 03:42:57 pm
اہم معاملات پر بہتر رابطہ کاری اور قومی مذاکرات لازمی شرائط ہیں:معید
October 28, 2021

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے حقیقت پر مبنی مثبت پاکستانی بیانیے کے فروغ کےلئے ذرائع ابلاغ کے جدید طریقہ کار کے استعمال پر زور دیا ہے۔

 آج (جمعرات) اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم معاملات پر بہتر رابطہ کاری اور قومی مذاکرات لازمی شرائط ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ بیس سال سے مغرب نے پاکستان کا منفی چہرہ پیش کیا اور اس رویے کے مقابلے کےلئے ہماری کوششیں تسلی بخش نہیں رہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حقیقت کےبرعکس افغان تنازع میں پاکستان کوایک مسئلے کے طورپر پیش کیا گیا تاہم اب دنیا کو اس کااندازہ ہوگیا ہے۔

 معید یوسف نے زور دیا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کےلئے بھی جارح اور غیر معذرت خواہانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.