Friday, 29 March 2024, 04:20:11 pm
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا کشمیری عوام کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ
October 28, 2021

نیو یارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ویبنار میں مقررین نے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کا اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے افتتاحی کلمات میںکہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے تنازع پر دو طرفہ مذاکرات کے کئی دور بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ناکام ہوئے۔منیر اکرم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے بھارت کے مسلسل انکار کا نتیجہ مقبول تحریک کی صورت میں نکلا ہے۔ناروے کے سیاستدان LARC-RICEاور اسلامتی تعاون تنظیم کے عہدیدار مر غوب سلیم نے بھی کشمیر یوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.