Friday, 19 April 2024, 01:12:25 pm
افغانستان میں امن ایک جامع حکومت کی صورت میں ہی آئے گا: ایران
October 28, 2021

ایران نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن وہاں ایک جامع حکومت کی صورت میں ہی آئے گا۔وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران ،پاکستان ، تاجکستان ، ازبکستان ، چین ،ترکمانستان اور روس افغانوں کی معاونت کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس سے پہلے تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنے ہمسایہ ملکوں کے حوالے سے ایک دوستانہ سوچ اپنائیںاور یقین دہانی کرائیں کہ افغان سرزمین سے اُن کے ہمسایہ ملکوں کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.