Friday, 29 March 2024, 07:38:34 pm
وزیراعظم کی کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹرز،معاون طبی عملہ کےکردارکی تعریف
October 28, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی خدمات کو سراہا جو کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں۔بدھ کی شام لاہور میں انصاف ڈاکٹرز فورم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے اس وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں اس حوالے سے حفاظتی اقدامات پر لازمی عمل پیرا ہونا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کا عمل غیر فعال ہونے کی وجہ سے ہمارے معاشرے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاسی عناصر اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے کرپٹ عناصر کیخلاف ہر قیمت پر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں میں اصلاحات لانا ایک مسلسل عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اسپتالوں میں بھی اصلاحات لانے کے عمل کو بھی ہرقیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ وزیرا عظم نے کہا کہ شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال لاہور اور پشاور نے مشترکہ طور پر انٹرنیشنل گولڈ سیل آف اپرول کا ایوارڈ جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال مین تقریبا پچھتر فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے ۔ عمران خان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی ہدایات پر سختی سے عمل کریں کیونکہ سردیوں کی وجہ سے اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو بہتر بنانے اور قیمتوں میں کمی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  

Error
Whoops, looks like something went wrong.