Saturday, 20 April 2024, 01:33:22 am
قومی اسمبلی میں پشاوراورکوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کےحملوں کےخلاف متفقہ مذمتی قراردادمنظور
October 28, 2020

قومی اسمبلی نے آج متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے پشاور اور کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔یہ قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایوان نے ایک اور قرارداد منظور کی جس میں کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے اجتماع کی آئین کے آرٹیکل دوسو اکاون کے خلاف دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔وزیر مواصلات مراد سعید کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین کے خلاف بیانات پارلیمنٹ کی توہین ہیں۔ایوان نے ایک اور قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی جس میں جمہوریہ آذربائیجان کے علاقے ناگورنوکاراباخ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔مسلم لیگ نون کے رکن ایاز صادق کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد میں کاراباغ میں آرمینیا کی فوج کی غیر قانونی ' غیر اخلاقی اوروحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔قرارداد میں آذربائیجان کے بہادر عوام کے لئے پاکستان کی مکمل سیاسی' سفارتی اور اخلاقی مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ایوان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن اور سلامتی کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.