Friday, 15 November 2019, 07:23:51 am
سمندری طوفان "کیار" مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے
October 28, 2019

بحیرہ عرب سے الٹنے والا سمندری طوفان "کیار" مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے طوفان نے دو سو کلومیٹر تیز گردآلود ہوائیں چلنے کے باعث پانچویں درجے کے سپرسائیکلون کی شکل اختیار کرلی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سرفراز احمد نے ریڈیوپاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو کو بتایا ہے کہ طوفان کراچی سے سات سو پچاس کلومیٹر دور ہے اور وہ اومان کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ جمعرات اور جمعہ کو کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں تک ماہی گیری کیلئے گہرے سمندر میں نہ جائیں۔