Saturday, 20 April 2024, 05:06:51 am
پاک بحریہ کا بلوچستان میں ساحل اورالفت ویلفیئر فاونڈیشنز کےتعاون سے مفت طبی کیمپ کاانعقاد
October 28, 2019

 پاک بحریہ نے بلوچستان کے گاوں ڈام میں ساحل اور الفت ویلفیئر فاونڈیشنزکے تعاون سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق طبی کیمپ میں سرجیکل، میڈیکل ، جلد، گائنی بچوں اور جنرل کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

 سات سو سے زائد مریضوں کو مفت طبی  معائنے، ادویات اور معمولی  نوعیت کے جراحی سہولیات فراہم کی گئیں۔

 طبی کیمپ کے قیام کا مقصد مقامی آبادی میں بہتر طبی اور علاج معالجے کی سہولیات اور صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.