Thursday, 25 April 2024, 02:27:25 pm
وفاقی حکومت کراچی کی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہی ہے:گورنر سندھ
October 28, 2019

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

 انہوں نے یہ بات آج گورنر ہاوس کراچی میں کراچی کے میئر وسیم اختر اور چین کے شہر Qing Dao کے میئر Xue Qingguo کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہی۔

 عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کےلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ ایک سو باسٹھ ارب روپے قومی مالیاتی فنڈ کے تحت دیے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار ان سے فائدہ اٹھا ئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.