Friday, 15 November 2019, 07:23:58 am
معروف فرانسیسی پبلشرنے پاکستان میں سیاحت بارے جامع سفری گائیڈ کا دوسرا ایڈیشن شائع کردیا
October 28, 2019

معروف فرانسیسی ناشرPetite Fute نے پاکستان کے بارے میں سفر کے حوالے سے اپنی جامع گائیڈ کا دوسرا ایڈیشن شائع کردیا ہے۔

فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ سفری گائیڈ ان فرانسیسی سیاحوں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو پورا کرنے کیلئے فرانسیسی زبان میں شائع کی گئی ہے جو سیاحت کیلئے پاکستان کا ترجیحی طور پر انتخاب کررہے ہیں۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے Petite Fute ٹریول گائیڈ کے تازہ ایڈیشن کی اشاعت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دنیا بھر میں فرانسیسی بولنے والے سیاحوں کو پاکستان کی سیاحت کی طرف راغب کرنے میں مددم لے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کیا کہ نئی سفری گائیڈ اور سفارتخانے کے دیگر اقدامات خصوصاً سفارتخانے میں سیاحتی ڈیسک کا قیام اور سیاحت کے بارے میں ویب سائٹ کے فرانسیسی زبان میں اجراء سے مزید فرانسیسی سیاح پاکستان کی طرف راغب ہوں گے۔