Wednesday, 20 November 2019, 07:13:23 pm
خسرو بختیار کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار
October 28, 2019

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیرخسرو بختیار نے پائیدار معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے نئے مواقع پیداکرتے ہوئے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیاہے ۔

انہوں نے یہ بات سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری کے ساتھ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی ۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہاکہ ایسے باصلاحیت نوجوانوں کو جو ملک کی ترقی میں موثر کردارادا کرسکتے ہیں مواقع فراہم کرکے بیرون ملک روزگار کیلئے جانے سے روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کو جدت اور سائنس وٹیکنالوجی میں جدید رجحانات سے آگاہ رہنے کیلئے تحقیق اور ترقی کے فروغ پر توجہ دینی چاہیے ۔

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر نے بتایاکہ نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے کی غرض سے سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ایک تجویز پرغور کررہی ہے ۔

ملاقات کے دوران تعلیم ومعیشت ٹاسک فورس کے تحت سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں پربھی تفصیلی غور کیاگیا ۔