Sunday, 29 September 2024, 08:31:20 pm
 
اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیراورفلسطین پربھرپورمؤقف پیش کیا،وزیراعظم
September 28, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر مسائل پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے پیش کیا۔

لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اُن کی برطانوی وزیراعظم، بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو، ترک صدر، عراق کے وزیراعظم، کویت کے ولی عہد سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے تعمیری گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے مسئلہ فلسطین پر بھرپور آواز اٹھائی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل نمائندگی دی جائے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم پر بھی آواز اٹھائی۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،مسئلہ کشمیر کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا ہونا چاہیئے۔