Thursday, 25 April 2024, 06:07:12 pm
سکھ برادری کےنمائندوں کی کرتارپورراہداری کھولنےکےپاکستان کےاقدام کی تعریف
September 28, 2019

سکھ برادری کےنمائندوں نے کرتار پور راہداری کھولنے کے پاکستان کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بھارت کیلئے امن کا پیغام ہے ۔

ریڈیوپاکستان کےخبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے رکن سردارمہندرپال سنگھ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے سکھوں کیلئے کرتار پور راہداری کھولنا ایک تحفہ ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا بابا گرونانک پاکستان کی سرزمین سے پیار کرتے تھے اسی لئے سکھ مذہب کے پیروکار اس مٹی کا خصوصی احترام کرتے ہیں۔بابا گرونانک ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین سرداربشان سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے اعلان نے بھارت کو مثبت جواب دینے پرمجبور کیا گرچہ وہ ایسا نہیں کرناچاہتا تھا۔انہوں نے کہا بھارت کو پاکستان کے امن کے پیغام کو ہرصورت سمجھنا چاہے اوراسی طرح کے اقدامات کرنے چاہئیں ۔

(این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.