Wednesday, 24 April 2024, 04:16:02 am
صدرکاانفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبےکےفروغ کیلئےتمام ضروری اقدامات پرزور
September 28, 2018

صدرڈاکٹر عارف علوی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کی صنعت میں برآمدات اور روزگار کے مواقع پیداکرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے ۔صدر نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ترقی مستقبل میں ملک کی ترقی کی ضامن ہے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف وزارتوں اورسرکاری شعبوں کو ڈیجیٹیلائز کرنے کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال ملک میں سرکاری سہولیات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ہوسکتا ہے ۔انہوں نے ترقی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے اس شعبے میں تحقیق اور ترقی کے فروغ پرزوردیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.