Wednesday, 24 April 2024, 11:04:42 am
بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوگیاہے،تجزیہ کار
September 28, 2018

تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام ہوگیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارڈاکٹرمحمدخان نے کہاکہ بھارت پاکستان پرجنگ مسلط کرنے کاارادہ رکھتا ہے لیکن بھارتی فوج میں حکومت کی اس ناپاک خواہش کی تکمیل کی صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان سے بھارتی فوج کاغیرپیشہ وارانہ اورغیرذمہ دارانہ طرزعمل بے نقاب ہوگیاہے۔

دفاعی تجزیہ کارعبداللہ گل نے کہاکہ بھارت پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے کر بھارتی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے بڑے سکینڈل سے اپنے عوام کی توجہ ہٹاناچاہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں کراچی اور بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈامجدشعیب نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کے لئے افغان سرزمین استعمال کررہاہے اور بھارتی خفیہ تنظیم 'را' پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کے لئے دہشت گردوں کو مالیاتی وسائل اور سہولت فراہم کررہی ہے۔

ڈاکٹرپرویزاقبال چیمہ نے کہاکہ ملک کی اقتصادی ترقی کاسلامتی کی صورتحال سے گہراتعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے علاقائی امن سے متعلق کسی بھی کوشش کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

فاروق حسنات نے کہاکہ پاک فوج نے ضرب عضب اورردالفساد جیسے کامیاب آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کاخاتمہ کیاہے۔

ڈاکٹرظفراقبال جسپال نے کہاکہ پاک فوج نے ملک کی داخلی صورتحال پرکامیابی سے قابو پایا ہے اور یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم کسی بھی بیرونی جارحیت کے خطرے سے چوکس رہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.