Thursday, 22 October 2020, 03:05:49 pm

مزید خبریں

 
جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو عالمی برادری نے یکسر مسترد کردیا ہے ، مسعود خان
August 28, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو عالمی برادری اور میڈیا نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

راولاکوٹ میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیرکی حکومت نے بھارت کے جھوٹے بیانیئے کو ہر فورم پر بے نقاب کیا ہے اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اصل تصویر پیش کی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف ہمارے علاقے سے غیر قانونی الحاق کیا بلکہ ہماری تہذیب و ثقافت پر بھی حملہ کیا ہے جو برداشت نہیں کیا جائے گا۔