Friday, 20 September 2019, 11:16:00 am
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
August 28, 2019

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

مدینہ منورہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم خا ن نے بتایا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں سے حج واپسی پروازوں کے ذریعے اب تک انسٹھ ہزار سے زائد حجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔تاہم مکہ سے تقریباً چھتیس ہزار حجاج کرام مدینہ پہنچے ہیں جہاں وہ مسجد نبوی میں اپنی چالیس نمازیں ادا کرنے کیلئے آٹھ روز قیام کریں گے۔سرکاری حج سکیم کے 56 ہزار سے زائد حجاج ابھی مکہ میں ہی ہیں جو اپنے شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے۔سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ اگلے مہینے کی پندرہ تاریخ تک 10 مختلف ہوائی اڈوں پر جاری رہے گا۔