Thursday, 19 September 2019, 05:29:06 am

مزید خبریں

 
کراچی کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں،بہنوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں،صدر آزاد کشمیر
August 28, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے مظفرآباد تک آٹھ رکنی وفد کا دورہ سری نگر' بارہ مولا ' اسلام آباد ' بڈگام اور جموں کنٹرول لائن کی دوسری جانب کشمیریوں کو انتہائی مثبت پیغام دے گا اوران کے حوصلے بلند کرے گا۔انہوں نے یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے بانی سید مصطفی کمال اور پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی جس نے آج مظفرآباد میں ان سے ملاقات کی ۔مسعود خان نے کہا کہ کراچی کے محب وطن لوگوں نے کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے ذریعے بھارت کی کمر توڑ دی ہے جو نہ صرف پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے بلکہ کشمیریوں کا دوسرا گھر بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے لوگ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میںاٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی سیاست سے بھارت نواز عناصر کے نکلنے کے بعد بھارت کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور وہ اب پاکستان کے خلاف سازشیں نہیں کرسکتا۔