Friday, 29 March 2024, 12:05:06 pm
ماہرین کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کی شدید مذمت
July 28, 2020

دفاع اور بین الاقوامی تعلقات کے ممتاز ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کی شدید مذمت کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالت حاضرہ کے چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی ان کے حق خودارادیت کے حصول میں اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید نذیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام گزشتہ ایک برس سے مسلسل محاصرے میں ہیں جو انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ہمابقائی نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ تنازع کشمیری کے حل میں ناکام ہوا تو وہ اپنی ساکھ کھو سکتا ہے۔دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.