Monday, 18 November 2019, 11:29:53 am

مزید خبریں

 
رواں سال شعبہ صحت کیلئے مختص رقم میں 3 گنا اضافہ کیا جائے گا،ڈاکٹر ظفر
July 28, 2019

صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران شعبہ صحت کے لئے مختص رقم میں تین گنا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تمباکو اور مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے سے سگریٹ نوشی میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنی حدود میں آنے والے تمام علاقوں میں صحت کے نظام میں مکمل تبدیلی لانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نیکہا کہ اس پروگرام کے تحت سکولوں میں بھی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ جب ان سے پولیو وائرس کی موجودگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے مریضوں کی تعدادمیں کمی کیلئے کئی جامع اقدامات کئے ہیں۔