Wednesday, 11 December 2019, 04:41:37 am
پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں،تجزیہ کار
July 28, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال ہونے سے روکنے کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ''را'' اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے مذموم سرگرمیوں کیلئے افغانستان میں گٹھ جوڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے مقام سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ عالمی برادری نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے بیانیے کی توثیق کی ہے۔