Monday, 24 September 2018, 01:08:53 am
اقلیتوں کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہیں، مہیش کمار
July 28, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر مہیش کمار ملانی ہندو برادری کے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے رکن ہیں ۔

نئے منتخب ہندو رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش کمارملانی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہیں اور ملک میں تمام مذاہب کے درمیان گہری ہم آہنگی ہے۔

تھرپارکر سے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے ریڈیوپاکستان کو خصوصی انٹرویو میں اپنے حلقے میں عوامی فلاح وبہبود کے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ وہ غربت کے خاتمے ، پانی کی قلت اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر مہیش کمار ملانی ہندو برادری کے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے رکن ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے 222 تھرپارکر سے ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔