Thursday, 18 April 2024, 07:26:45 pm
بیرون ملک پاکستان کے پانچ مشنوں میں فارن منسٹرز پورٹل کا آغاز
June 28, 2021

بیرون ملک پاکستان کے پانچ مشنوں میں آج فارن منسٹرز پورٹل کا آغاز کیا گیا۔پورٹل آزمائشی مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور بیرون ملک پاکستان کے پانچ مشنوں کی حدود میں رہائش پذیر غیرملکی باشندوں کے لئے آن لائن دستیاب ہو گا۔ ان میں بارسلونا، دبئی، جدہ، لندن اور نیویارک کے مشنز شامل ہیں۔پاکستانی برادری اور غیرملکی اپنی شکایات، تجاویز اور آراء کے اندراج کیلئے آج سے اینڈرائیڈ اسٹور سے اور بعد میں آئی او ایس اسٹور سے بھی فارن منسٹر پورٹل کی ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔پورٹل کا بنیادی مقصد پاکستانی برادری کو روابط کے جدید ذرائع کے ذریعے سفارتخانوں تک رسائی فراہم کر کے ان سے براہ راست رابطے میں رہنا ہے۔اس پورٹل سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کی نوعیت کا جائزہ لے کر ان کے بہتر حل میں بھی مدد ملے گی۔بیرون ملک پاکستان کے تمام سفارتخانوں میں پورٹل کا بتدریج آغاز کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.