Wednesday, 12 August 2020, 12:31:57 pm
صدر کی کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کیلئے سابق امریکی نائب صدر کے بیانات کی تحسین
June 28, 2020

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی پر امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کے بیانات کو سراہا ہے۔
آج مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے خیالات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عالمی برادری سے کشمیر پر بھارتی بیانیے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جوبائیڈن نے دہلی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کشمیر کے تمام لوگوں کے حقوق کوبحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور زور دے کر کہا کہ مخالف آوازوں پر پابندیوں اور پرامن مظارہوں کو روکنا انٹرنیٹ کی بندش جیسے اقدامات سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔
بائیڈن نے شہریت ترمیمی بل اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں این آر سی کے نفاذ پر مایوسی کا اظہار کیا۔