Wednesday, 12 August 2020, 11:44:31 am
بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن بچے کی شہادت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کڑی تنقید
June 28, 2020

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم'' ایمنسٹی انٹرنیشنل ''نے ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک کمسن بچے کو شہید کرنے پر کڑی تنقید کی ہے 

بچے کے قتل پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ادارے نے کہاکہ یہ واقعہ انسانی زندگی اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کی کھلی توہین ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایویناش کمار نے نئی دلی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کریں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ شہریوں کی ہلاکت 1949 کے چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل تین کی خلاف ورزی ہے ۔