Sunday, 05 July 2020, 06:20:20 pm
سکھ تنظیموں کی ڈربی میں گردوارے پر حملے کی شدید مذمت
May 28, 2020

مقبوضہ کشمیر میں سکھوں کی مختلف تنظیموں نے برطانیہ کے شہر ڈربی میں ایک گردوارے پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
متعدد سکھ رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس واقعہ پر پورے کشمیر اور برطانیہ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی برادری کا فوری ردعمل اور تشویش اطمیان بخش ہے اس کارروائی کا مقصد مسلمان سکھ اتحاد کو سبوتاژ کرنا ہے
انہوں نے کہاکہ کرتار پورراہداری کے افتتاح کے بعد مسلمان سکھ اتحاد اور ہم آہنگی کے دشمنوں میں اضافہ ہورہا ہے جو اس سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سکھ برادری تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کرتی ہے انہوں نے سکھ برادری سے اپیل کی کہ وہ چوکس رہے اور دشمن کے تمام مذموم ہتھکنڈوں کو ناکام بنائے۔