Sunday, 05 July 2020, 06:08:50 pm
سعودی عرب اور روس تیل کی عالمی منڈی میں استحکام سے متعلق معاملات پر قریبی تعاون کرنے پر متفق
May 28, 2020

سعودی عرب اور روس نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام سے متعلق معاملات پر قریبی تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ہوا۔
روسی صدر نے گزشتہ ماہ اوپیک ممالک کے درمیان ہونے والے اہم معاہدے کیلئے سعودی عرب کے بنیادی کردار کو سراہا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔