Thursday, 18 April 2024, 04:05:56 pm
پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے وسیع پیمانے پرماسک کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں:مشیرتجارت
May 28, 2020

مشیرتجارت عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے وسیع پیمانے پرماسک کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔انہوںنے آج اپنی ٹویٹس میں اسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کامیابی پربر آمدکنندگان کو مبارکباددی ۔رزاق دائودنے کہاکہ یہ نئے طبقوں کیلئے وضع کردہ ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔مشیرتجارت نے کہاکہ اس پیش رفت سے دنیا کے مختلف حصوں میں مزید آرڈر زکے حصول کے لئے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.