Thursday, 18 April 2024, 10:49:37 pm
وزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت
May 28, 2020

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں انھیں حادثے کی جاری تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی عمران خان نے کہاکہ تحقیقات کے تمام حقائق اور تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی ۔وزیراعظم نے شہید مسافروں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دینے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہاکہ ان گھروں اوراملاک کے مالکان کیلئے بھی ایک پیکج تیار کیاجارہا ہے جن کی املاک کو حادثے میں نقصان پہنچا۔کراچی طیارہ حادثے کو ایک بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔وزیراعظم نے سول ایوی ایشن ، پی آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.