Monday, 13 July 2020, 10:49:00 am
بھارتی حکام نےمقبوضہ علاقےمیں فورجی انٹرنیٹ سروس پرپابندی میں توسیع کردی
May 28, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے فوجی محاصرے اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث پہلے ہی بے پناہ مشکلات کا شکار حریت پسند کشمیریوں کو نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں فور جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔
سری نگر میں محکمہ داخلہ سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق فور جی انٹرنیٹ سروس کی معطلی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔
حریت قیادت اور شہریوں اور صحافیوں کے حقوق کیلئے سرگرم متعدد بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا بارہا مطالبہ کرچکی ہیں۔