Sunday, 05 July 2020, 07:15:14 pm

مزید خبریں

 
بھارتی انتہاپسند حکمران خطے میں کشیدگی کے ذمے دار ہیں،صدر
May 28, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی انتہاپسند حکمران خطے میں کشیدگی کے ذمے دار ہیں۔

مختلف نجی چینلز اور میڈیا سے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران کمزور کو دبانے اور طاقت ور کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے عادی ہیں ۔
مسعود خان نے کہا کہ گزشتہ 72 سال سے نہتے اور پرامن کشمیری عوام کے قتل عام اور پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پرجنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں کی طرف عالمی برادری کی عدم توجہی سے بھارتی جنونی رہنمائوں کی چین اور نیپال کو چیلنج کرنے کیلئے ہمت بنی تاہم چین نے متوازن جواب دیا ۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ اس کشیدگی سے دنیا مسئلہ کشمیر سمیت تنازعات کے پرامن اور سفارتی حل کی اہمیت کا اندازہ ہوگا ۔