Thursday, 19 September 2019, 08:10:20 pm

مزید خبریں

 
حکومت سیاحت کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے، راجہ فاروق حیدر
May 28, 2019

فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ اسے موثر سرکاری اور نجی شراکت داری کے ذریعے فائدہ مند شعبہ بنایا جاسکے۔

آئندہ بجٹ کے حوالے سے اطلاعات اور سیاحت کے محکموں کی ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان محکموں کو ان کی ضروریات کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں گے ۔ ترقی اور سیاحت کی کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں کو خصوصی فنڈز دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وادی نیلم کے قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

نیلم ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے اشتراک سے این او سی کے ذریعے سیاحتی مقامات تک رسائی دینی چاہیے۔

انہوں نے مظفر آباد ریڈ فورڈ کے منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پرانا گجر کوہالہ پل اور اس سے ملحقہ علاقوں کو آثار قدیمہ کے مقامات بنایا جانا چاہیے۔

نالا محل باغ کی قابل عمل ہونے کی رپورٹ پیش کی جانی چاہیے تاکہ وہاں سیاحتی مقامات بنائے جاسکیں۔

ادھر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے اپنے آبائی قصبےChakar میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق ہوا اوراس میں تعلیم' صحت' پانی اور بجلی کے شعبوں کو ترجیح حاصل ہوگی۔

انہوں نے Chakar میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کے علاوہChakar سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز تک صحت کے دیہی مرکز کو بہتر بنانے کا اعلان کیا۔