Wednesday, 26 June 2019, 09:30:36 pm
فاٹا کے انضمام سے نہ صرف وہاں کے عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے ملک بھی مضبوط ہوگا، تجزیہ کار
May 28, 2019

سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فاٹا کے انضمام سے نہ صرف وہاں کے عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے ملک بھی مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انضمام پاکستان کی تاریخ میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔

دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن طاقتیں افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پرتشدد کارروائیوں کیلئے استعمال کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں ناکام ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور ہماری جوہری صلاحیت علاقائی امن وخوشحالی کیلئے خطرہ نہیں ہے۔