Friday, 19 April 2024, 10:06:08 pm
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے "آئی لائیو "کے نام سے اپنا وینٹی لیٹر تیار کرلیا
April 28, 2021

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدانوں نے ملکی وسائل سے پہلا آئی۔ سی ۔ یو وینٹیلیٹربنالیا ۔ ملک توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترتے ہوئے کرونا وبا کے تناظر میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملکی وسائل سے تیار کردہ پہلا وینٹیلیٹر i-Liveکے نام سے متعارف کروایا ہے یہ وینٹیلیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجنئیر ز نے مقامی وسائل سے تمام تر مروجہ طبی معیارات کیمطابق تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتالوں کے ڈاکٹر صاحبان نے بھی قابل قدر رہنمائی فراہم کی۔ بہت سی سائنسی جانچ کے علاوہ یہ وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر PITC اور پاکستان انجنئیرنگ کونسل PECکے معیارات پر بھی پورا اتراہے۔ اس وینٹیلیٹرمشین پر جناح ہسپتال لاہور میں بھی جانچ کی گئی ۔ اس جانچ میں بہت سے ماہرین جن میں طبی ماہرین اور بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل انجنئیرز شامل تھے اس کو کامیاب قرار دیا ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھی ایک ٹویٹ میں پی اے ای سی کو وینٹیلیٹر تیار کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں بین الاقوامی سطح کے طبی آلات کی تیاری میں پاکستان کی کامیابی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.