Saturday, 20 April 2024, 02:47:40 am
جنوبی ایشیا میں امن و استحکام تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، ڈپٹی سپیکر
April 28, 2021

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔

انہوں نے یہ بات آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے بدھ کے روز مظفرآباد میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا کوینکہ انہیں یہ حق دے کر ہی خطے میں امن و سلامتی قائم کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا مسئلہ کشمیر کے بارے میں یکساں موقف ہے۔اس موقع پر آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ جب تک بھارت متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ممکن نہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.