Thursday, 02 April 2020, 11:43:46 am
ترکی کا عالمی برادری پر شام میں نو فلائی زون کے قیام پر زور
February 28, 2020

ترکی نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں شہریوں کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ملک میں فضائی آمدورفت پرپابندی عائد کی جائے ۔کمیونیکیشن ڈائریکٹر FAHRETIIN ALTUN نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ شامی صدر بشاور الاسد کے حامی ملک اگر ادلب میں تشدد اور مظالم کم کرنے کے بارے میں اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے تو وہ اپنی ساکھ کھوبیٹھیں گے ۔ادھر نیٹو ممالک کے سفیر شمال مشرقی شام میں 33 ترک فوجیوں کے قتل کے بعد ترکی کی درخواست پر ہنگامی مذاکرات کررہے ہیں۔