Wednesday, 17 April 2024, 02:44:49 am
شام : سرکاری فوج کے فضائی حملے میں ترکی کے29 فوجی شہید
February 28, 2020

فائل فوٹو

شام کی حکومت کی طرف سے صوبہ ادلب میں ایک فضائی حملے میں ترکی کے کم از کم 29 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلیٰ سول اور فوجی حکام کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شام کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادلب میں ترک چوکیوں سے اپنے فوجی واپس بلالے۔

ترکی اور روس کی طرف سے ادلب کو جنگ بندی زون قرار دیئے جانے کے باوجود وہاں2018 سے اب تک تیرہ ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوجیوں پر حملے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیٹو کے اتحادی ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.