Friday, 19 April 2024, 06:44:56 pm
یورپی یونین سرکاری مالیاتی انتظام کیلئے پاکستان کو ایک کروڑ30 لاکھ یورو فراہم کرے گی
February 28, 2020

 پاکستان اور یورپی یونین نے سرکاری مالیاتی انتظام کے حوالے سے ایک کروڑ تیس لاکھ یورو کے معاہدے پر دستخط کئےہیں۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید پرویز عباس اورپاکستان میں یورپی یونین کے سفیر Androulla Kaminara نے آج اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے۔

 معاہدے کے تحت یورپی یونین بڑے پیمانے پر مالیاتی پالیسیوں میں بہتری لانے ،بجٹ اور تخمینے کی تیاری کے عمل میں معاونت کرے گی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہاکہ حکومت ملک میں یکساں اقتصادی اور سماجی ترقی یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر مالی تعاون میں  اضافہ کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.