Thursday, 25 April 2024, 06:43:47 pm
اقوام متحدہ کابھارت میں مسلمانوں کےخلاف جاری تشددپرگہری تشویش کااظہار
February 28, 2020

اقوام متحدہ نے بھارت میں مسلمانوں کےخلاف جاری تشدد کے واقعات پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔

جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کونسل کی سربراہ Michelle Bachelle نے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور شہریت کے ترمیمی قانون کے ذریعے پورے بھارت میں مسلمانوں کےخلاف  بھارتی حکومت کی زیادتیوں کو بے نقاب کیا۔

 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی  سربراہ نے نئی دہلی میں مسلمانوں کےخلاف تشدد کے واقعات کے دوران پولیس کی لاپرواہی اور پرامن مظاہرین کےخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.