Thursday, 02 April 2020, 11:14:59 am

مزید خبریں

 
عالمی برادری جنوبی ایشیا میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئےمسئلہ کشمیر کےفوری حل کی اہمیت کو تسلیم کرنےلگی ،حریت کانفرنس
February 28, 2020

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی اہمیت کو تسلیم کرنے لگی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے سرینگر میںایک بیان میںکہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر پر حالیہ بیانات اس بات کو ظاہر کر رہے ہیں کہ دنیا اس حل طلب تنازعے کے مضمرات سے پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیںاور اب بھارت کا حقیقی چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ ادھر مقبوضہ وادی کشمیر میں آج 208ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری اور براڈ بینڈ اور موبائل انٹرنیٹ سروسز بند رہیں۔ جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں محاصرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کی گرفتاری اور لوگوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی۔