Monday, 20 August 2018, 08:00:12 am
ثقافتی ڈھانچے میں بہتری وقت کا تقاضا ہے،مریم اورنگزیب
February 28, 2018

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں فن وثقافت کے فروغ کیلئے  پہلی بار فلمی اور ثقافتی پالیسی پیش کی ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں اطلاعات ،نشریات ، قومی تاریخ اورادبی ورثے کے بارے میں  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان میں ثقافتی ڈھانچے میں بہتری وقت کا تقاضا ہے۔