Friday, 29 March 2024, 12:22:19 am
لاہور میں 8واں جدید ای خدمت مرکز قائم
February 28, 2018

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاہور میں آٹھواں جدید ای- خدمت سنٹر قائم کیا ہے۔یہ بات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے لاہور میں ای- خدمت  آئی فون اور اینڈ رائڈ ایپلکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ یہ سروس جمعے سے شروع کی جائے گی جبکہ اس کا افتتاح وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کریںگے ۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ سترہ لاکھ سے زائد شہری راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور بہاولپور میں ایسے مراکز کی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں ایسے سینتیس مراکز قائم کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.