Friday, 28 February 2020, 11:46:25 pm
ہلال احمرکا کروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے رسپانس یونٹس کے قیام کااعلان
January 28, 2020

فائل فوٹو۔

ہلال احمر سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین ابرارالحق نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام میں مدد کیلئے ادارے کے تمام صوبائی مراکز میں فوری ردعمل یونٹس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کے روزکراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین میں وائرس کے پھیلنے سے بیماری کے ساتھ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مناسب انتظامات ضروری ہیں۔ابرار الحق نے کہا کہ بیماری کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنے پر بھی پوری توجہ دی جارہی ہے۔