Wednesday, 17 July 2019, 06:32:32 am
وزیر اطلاعات کی چینی فلم سازوں کو شمالی علاقوں میں عکسبندی کی دعوت
January 28, 2019

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم اور موسیقی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور فلم اور موسیقی دونوں کسی بھی معاشرے کی روایات اور ثقافت کے فروغ کے اہم ذریعے ہیں۔انہوں نے یہ بات موسیقی کی معروف چینی کمپنی TANCENT کے ایک وفد سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر اطلاعات نے چینی فلمسازوں کو پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقوں میں اپنی فلموں کی عکسبندی کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ لوک ورثہ بھی تاریخی موسیقی کے تحفظ کے لئے معدوم ہونے والے آلات موسیقی کو محفوظ بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔وفد نے موسیقی کے شعبے میں پاکستانیوں کی بھرپور صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو سراہا اور فلم اور موسیقی کے شعبے میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔