Friday, 17 August 2018, 01:59:32 pm
ویت نام،انڈونیشیا کیساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع
January 28, 2018

پاکستان اور ترکی نے دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کے ساتویں دور کے دوران ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔وزارت تجارت کے سیکرٹری یونس ڈھاگہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہم تجارتی توازن بہتر بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تجارت میں اضافے کیلئے دنیا کے مختلف حصوں میں نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش کیلئے آزادانہ تجارت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ آزادانہ تجارت کے دوطرفہ معاہدے پر دستخطوں کے بعد پاکستان ترکی کے زرعی اور ادویات سازی کے شعبے میں رسائی حاصل کرلے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیاء میں ممکنہ منڈی کی تلاش کیلئے ویت نام اور انڈونیشیا کے ساتھ آزادتجارت کے مجوزہ معاہدے کیلئے ابتدائی بات چیت شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے دسویں دور میں تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان اگلے ماہ بات چیت شروع ہوگی۔