Saturday, 21 April 2018, 05:18:39 am
واشنگٹن ڈی سی،پاکستانی سفارتخانے کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح
January 28, 2018

 واشنگٹن ڈی سی میں اتوار کے روز پاکستان کے سفارتخانے کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا جو سفارتخانے کی سرکاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہا کہ سفارتخانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہے۔نئی ویب سائٹ کو پرکشش اور صارف دوست بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں تک درست معلومات اس انداز میں پہنچائی جائیں کہ وہ انہیں آسانی سے سمجھ سکیں۔وہاں ایک میڈیا سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں سفارتخانے کی تمام پریس ریلیز اورنیوز لیٹرز، ویڈیو لنک، تقاریب اور انٹرویو کی تفصیلات محفوظ کی جاتی ہیں۔