Tuesday, 22 May 2018, 07:09:28 am
کل گوادر میں گوادر ایکسپو کا آغاز ہوگا
January 28, 2018

گوادر میں ایکسپو 2018کے انعقاد کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جو کل شروع ہوگی۔ توقع ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نمائش کا افتتاح کریں گے۔نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کو اپنے کاروباری تعلقات مستحکم بنانے کیلئے ایک نادر موقع فراہم کرنا ہے۔کانفرنس کا اہتمام گوادرکا ترقیاتی ادارہ اور چائنا اوور سینر پورٹس ہولڈنگ کمپنی مشترکہ طورپرکررہے ہیں۔گوادر ایکسپو 2018کے انعقاد کے اہم مقاصد گوادر کی اہمیت اجاگر کرنا اور گوادر کی بندرگاہ اور گوادر فری زون کو ابھرتے ہوئے کاروباری مرکز کے طورپر پیش کرنا ہے۔